
صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ہمارا سرمایہ ہیں - معاشرے میں ان کی موجودگی دکھی انسانیت کے لیے کسی معجزے سے کم نہیں ، ڈاکٹروں کو دھونس دھمکی دیناانسانیت دشمنی اور خلاف قانون ہے، ڈاکٹر مناف ترین کی رہائی کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہیلپرز آئی ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا - انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ آج معاشرے میں مسیحا سے محروم کیا جارہا ہے ۔ڈاکٹروں کو اغواء کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز دراصل اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے کر اپنے فرض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ثواب دارین حاصل کر رہے ہیں جوکہ انہیں دیگر شعبوں سے ممتاز کرتا ہے، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کوہدایت کی کہ وہ مریضوں کو صحت کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں_ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ عوام کی صحت کے حوالے سے شکایت کا جائزہ لینے وہ خو د ضلعی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے، ہسپتال انتظامیہ نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کی ، صوبائی وزیر نے ہستپال میں مرمتی کاموں کیلئے 30لاکھ روپے اور 40لاکھ روپے کی ادویات دینے کا اعلان کیاجبکہ ہسپتال کے پانی کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد ہسپتال میں بور لگانے کا اعلان کیااور ہسپتال کے لیے ایمبولینس کی فراہمی کے احکامات جاری کیے، انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحا ل پر اطمینا ن اظہار کیا اور ڈاکٹروں و تمام پیرا میڈیکس اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا، اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہسپتال کی او پی ڈی کے لیے کمپیوٹرکی فراہمی اور کمپیوٹرائزڈ
-پرچی سسٹم کے فوری اجراء کی ہدایت کی
Honorable Minister Health Rahmat Baloch during talk show on Mother and Child Health
Rep:BNP awami ke markazi rehnuma or sabiqa charman district concel panjgur or maroof shaksiyat charman shoaib ahmed baloch sabiqa charman haji Ameer jan baloch mumtaz quabile or saise rehnuma sardar Abdul Hakeem rodine BNP mangel ke Muhammad Sadiq Baloch BNP awami ke takedar Munir Ahmed apne hazaron sation ke hamra NP ke rehnuma soobai wazeer'a sehat Rahmat Baloch ki mojudagi ma NP ma shamoliyat ka elan kar rahe hain.
Minister for Health Rahmat Baloch panjgur k 1 mazoor shakhs ko imdadi cheque de rahe hain.
Minister for health Rahmat Baloch Civil Hospital Panjgur ka visit kar rahe hain.
صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نے آتے ہی صحت کے لیے اپنا وژن واضح کر دیا تھا کہ
گھوسٹ اور گھر بیٹھے ملازمین اب محکمہ صحت میں نہیں چل سکیں گے، کیونکہ اب ماضی کی حکومت اور نہ ہی وہی سوچ رکھنے والے حکومت ہے اب اگر کوئی اُسی سوچ کے مطابق چلنا چاہتا ہے تو یہ اُس کی خام خیالی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد سے کوئٹہ واپسی پر ائیر پورٹ سے بی ایم سی ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے اس موقع پرکہا کہ بی ایم سی میں غیر حاضر 7اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہم کسی بھی فرد کواس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عوامی خدمات سے انحراف کرتے ہوئے گھربیٹھے تنخواہیں لیتے رہیں ،اس سے قبل بھی سول ہسپتال کوئٹہ میں غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا اور انہوں نے یہ بات واضح کرتے ہوئے کہا کہ صوب بھر میں محکمہ صحت سے وابستہ کسی بھی ایسے اہلکار کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی جو اپنی ذمہ داری بخوبی سرانجام دینے سے قاصر ہوں،انہوں نے کہا کہ صرف اہلکاروں کی معطلی سے یہ سلسلہ نہیں رکے گی بلکہ اس سلسلے میں مزید سخت اقدمات اٹھائی جائیں گی۔انہوں نے ہدایت دی کہ بی ایم سی ہسپتال کی سیکورٹی کو مزید سخت بنایا جائے ، انہوں نے ہسپتال کے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایم ایس ، بی ایم سی ہسپتال کوبھی ہدایات جاری کیں