:::: MENU ::::

صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نے آتے ہی صحت کے لیے اپنا وژن واضح کر دیا تھا کہ
گھوسٹ اور گھر بیٹھے ملازمین اب محکمہ صحت میں نہیں چل سکیں گے، کیونکہ اب ماضی کی حکومت اور نہ ہی وہی سوچ رکھنے والے حکومت ہے اب اگر کوئی اُسی سوچ کے مطابق چلنا چاہتا ہے تو یہ اُس کی خام خیالی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد سے کوئٹہ واپسی پر ائیر پورٹ سے بی ایم سی ہسپت
ال کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے اس موقع پرکہا کہ بی ایم سی میں غیر حاضر 7اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہم کسی بھی فرد کواس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عوامی خدمات سے انحراف کرتے ہوئے گھربیٹھے تنخواہیں لیتے رہیں ،اس سے قبل بھی سول ہسپتال کوئٹہ میں غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا اور انہوں نے یہ بات واضح کرتے ہوئے کہا کہ صوب بھر میں محکمہ صحت سے وابستہ کسی بھی ایسے اہلکار کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی جو اپنی ذمہ داری بخوبی سرانجام دینے سے قاصر ہوں،انہوں نے کہا کہ صرف اہلکاروں کی معطلی سے یہ سلسلہ نہیں رکے گی بلکہ اس سلسلے میں مزید سخت اقدمات اٹھائی جائیں گی۔انہوں نے ہدایت دی کہ بی ایم سی ہسپتال کی سیکورٹی کو مزید سخت بنایا جائے ، انہوں نے ہسپتال کے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایم ایس ، بی ایم سی ہسپتال کوبھی ہدایات جاری کیں 

Categories:

0 comments:

Post a Comment