:::: MENU ::::
صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں نیشنل پارٹی بھر پور شرکت کرے گی۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سینکڑوں کی تعداد میں نیشنل پارٹی کے امیدواروں کی بلامقابلہ منتخب ہو نا اس بات کی دلیل ہیں کہ نیشنل پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کو بااختیار دیکھنا چاہتی ہے کیونکہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی روح کی مانند ہے جس نظام نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا ہے ،یہ نظام عوام کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، جس سے عوام کے کافی مسائل حل ہو جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے فیصلے کے مطابق ہم بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پنجگور میں 6ڈسٹرکٹ ممبر اور متعد د وارڈ ز ممبر کا بلا مقابلہ منتخب ہونا ہماری پارٹی کی کامیابی ہے ،انہوں نے عوام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں تاکہ ہم عوام کے مسائل کو بہتر طور پر حل کر سکیں۔
Categories:

0 comments:

Post a Comment