صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ اب محکمہ صحت میں کرپشن ،ڈمی اور کاغذی منصوبوں کے
لیے کوئی گنجائش نہیں ہے ، جو فنڈ جس کام کے لیے ہو گا اسی پر خرچ کیا جائے گا ، ایسا کرکے ہم صوبے کی عوام پر احسان نہیں بلکہ انکے حق کی ادائیگی اور بلوچستان سے وابستگی کا حق ادا کررہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد چوتھی پبلک ہیلتھ کانفرنس 2013سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پرخوشی محسوس نہیں کرتے ہیں کہ وہ بحیثیت وزیر یہاں موجود ہیں بلکہ اس سے زیادہ خوشی اور فخر اس بات پر ہے کہ آج صوبے بھر کی عوام کی حقیقی نمائندگی کر رہا ہوں ، آج لوگ یہا ں اسلام آباد میں صوبے کے مسائل پر بات کر رہا ہوں تو یہ دراصل ژوب سے گوادر تک بلوچستان کی عوام کی آوازہے ، انہوں نے کہا کہ چونکہ آج بچوں کے صحت کے حوالے سے بات ہورہی ہیں یہ نہیں ہوسکتا کہ یہاں بلوچستان کے بچوں کی صحت کے حوالے سے بات نہ کی جائے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بچے صحت کے حوالے گوناگوں مسائل کا شکار ہیں ، جس کی بنیادی وجہ وسیع رقبہ اور ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کرنا ہے ، جس نے ہمیں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ، ہمارے صوبے کو بھی دیگر صوبوں صحت کو حوالے سے دی جانے والے سہولیات دی جائیں تاکہ ہمارے صحت کے حوالے سے ہماری مشکلات میں کمی واقع ہو۔

0 comments:
Post a Comment