:::: MENU ::::

اسلام آباد:یکم نومبر:۔  صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہاہے اب بلوچستان میں جعلی سکیمات یا منصوبوں کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی موجودہ حکومت میرٹ کی پالیسی لیکرآئی ہے کرپشن کے ستائے ہوئے
لوگوں کوکسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجاسکتا، انہوں نے کہا ماضی میں چند لوگوں نے کرپشن کرکے اپنے منظورنظرافراد کو فائد پہنچانے کے لیے پورے صوبے کو ملکی سطح پربدنام کیااب اس کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی ک
ام ہوگا میرٹ پرہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میںیونیورسل ادیم کے سربراہ سے ضلعی سطح پر تمام ہسپتالوں میں ایمبولینس اور طبی آلات کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کو صحت کے حوالے سے کافی مشکلات درپیش ہیں اس حوالے سے وسائل کی کمی کے علاوہ دوسری بڑی وجہ گزشتہ 8سالوں کے دوران سابقہ حکومتوں کی صحت کے شعبے میں کام کرنے والے عالمی اداروں کے فراہم کردہ فنڈزکو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال میں لانا ہے جس کے نتیجے میں بلوچستان میں صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا،انہوں کہا کہ اب صوبے میں عوام کی نمائندہ حکومت برسراقتدار آئی ہے جوتمام دستیاب مالی وسائل کوعوام پر خرچ کرنے کا عزم رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ صوبے کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

Categories:

0 comments:

Post a Comment