صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ وہ جہاں بھی ہوں اپنی ذمہ داریایوں سے ہرگز غافل نہیں
محکمہ صحت کے تمام عہداراں اس بات کے پابند ہے کہ وہ ان کی صوبے میں غیر موجودگی کے دوران بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں، انہوں نے تربت میں 5ڈینگی کیسز سامنے آنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ فوراً تربت جاکر علاقے میں مچھرمار اسپرے اورڈینگی کے مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کو یقینی بنائیں ، یہ ہدایات انہو ں نے گزشتہ روز اسلام آبادسے ڈی جی ہیلتھ بلوچستان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے دی ، انہوں نے ڈی جی ہیلتھ سے ڈینگی کے مریضوں کے بارے میں معلومات حاصل کی ، صوبائی وزیر نے بلوچستان میں ڈینگی کیسزسامنے آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے غفلت برتنے والے اہلکاران کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں بعض ڈمی منصوبوں کے پروجیکٹ منیجروں نے اپنی جیبیں بھرنے کے لیے محکمہ صحت کو بدنام اور لوگوں کے مسائل میں اضافہ کیاہے ، انہوں نے ڈی جی ہیلتھ کو ہدایت دی کہ وہ ڈینگی مریضوں کے فوری علاج معالجے کے لیے اقدامات اٹھائیں اوراس میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں نیز ڈینگی کیسز سامنے آنے کی وجوہات بھی معلوم کریں اگر یہ کسی ذمہ دار کی غفلت ہے تو اس بات کا نوٹس لیا جائے تاکہ اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے

0 comments:
Post a Comment